سرینگر کے نوجوان وکیل کوبرطانیہ کی شیوننگ اسکالرشپ عطا

سرینگر// سرینگر کے ایک نوجوان وکیل حسنین خواجہ کو برطانوی حکومت کے عالمی پروگرام ’شیوننگ اسکالرشپ‘ عطاکی گئی ، جس کیلئے ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں افراد درخواست دیتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق تعلیمی میدان میں جموں کشمیر کا نام اس وقت ایک بار پھر روشن ہوا جب  سرینگر کے ایک نوجوان وکیل حسنین خواجہ کو برطانیہ کی حکومت کے عالمی پروگرام کی شیوننگ اسکالرشپ دی گئی  ۔ یہ اسکالرشپ مستقبل کے رہنماوں کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ پورے برطانیہ میں یونیورسٹیوں میں کسی بھی مضمون میں مکمل مالی اعانت والے ایک سال کے ماسٹر زپروگرام میں داخلہ لیں۔ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے وکیل حسنین کا انتخاب 170 ممالک کے 70ہزار درخواست دہندگان میں سے کیا گیا ۔ اب وہ دنیا بھر سے 1400 دوسرے طلبا کے ساتھ سکالرشپ حاصل کرکے کوئین میری یونیورسٹی سے ہیومن رائٹس میں ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کریں گے۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے حسنین نے جامعہ کشمیر سے 2019 میں قانون کی ڈگری حاصل کی ہے ۔انہوں نے 2015 میں ایک غیر منفعتی( بغیر کسی نفع کے) تنظیم قائم کی ،جومالی طور پر پسماندہ اور اقلیتی برادری کے طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے کام کرتی ہے ۔
 
 
 
 

نٹی پورہ کی لڑکی کو اعزاز آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے منتخب

سرینگر/رضوان گیلانی// نٹی پورہ سرینگرکی سحرین شمیم کواکسفورڈیونیورسٹی کے بلاواتنک اسکول میں پبلک پالیسی میں ماسٹرس ڈگری کرنے کیلئے منتخب کیاگیاہے۔ سحرین فی الوقت نویڈانئی دہلی میں ایک کینیڈین ملٹی نیشنل کمپنی میں سی ایس آر پیشہ ور ہیں۔انہوں نے بارہویں تک سرینگر کے کانونٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد مائونٹ کارمل کالج بنگلور سے گریجویشن کرنے کے بعدایمٹی یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی۔سحرین نے متعدد غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے اور صحت اور تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دی ہیں ۔سحرین نے کہا کہ اُس نے گزشتہ برس اکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا انتخاب اُس کی درخواست پرکیاگیا جس کویونیورسٹی نے طلب کیاتھا۔سحرین نے کہا کہ پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد اُس نے سی ایس آر پیشہ ور کے طور اپنے کیریئر کاآغازکیااور میری توجہ تعلیم سے محروم بچوں تک تعلیم کی رسائی کویقینی بنانے پرمرکوزتھی۔ سحرین نے بتایا کہ اس کا خواب وادی میںبچوں کی تعلیم تک رسائی کویقینی بنانے کیلئے سول سوسائٹی کاقیام ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سما ج میں اپنا حصہ خاص طور سے تعلیم کے شعبے میں اداکرنا چاہتی ہوں۔