سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں جمعرات کو اُس وقت تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے جب جنگجوﺅں نے اُن پر حملہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ دو زخمی اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دریں اثناءحملے کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔