سرینگر//سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین پیرکی صبح سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموعہ میں معرکہ آرائی شروع ہو گئی۔
یہ اطلاع پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔
ذرائع کے مطابق یہ معرکہ اُس وقت شروع ہوا جب فورسز آپریشن کے دوران جنگجووں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
پولیس کے مطابق آخری اطلاعات موصول ہونے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کرلیا ہے۔