سرینگر کے الیکٹرانک سامان کے کمپلیکس میں آگ

سرینگر/ارشاد احمد/سری نگر کے نوگام بڈشاہ نگر میں الیکٹرانک سامان کے ایک تجارتی کمپلیکس میں آگ لگ گئی، جس سے یہاں موجود لاکھوں روپے کا ساز سامنا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق اتوار کی صبح سری نگر کے بالائی شہر نوگام میں Rather Electronic Stores of Havells Galaxy کے چار منزلہ کمرشل کمپلیکس میں آگ لگی اور اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے ایئر کنڈیشنز کا الیکٹرانک سامان، واشنگ مشین، پنکھے، تاروں کے علاوہ دیگر الیکٹرک گیجٹس کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔