اننت ناگ// پہلگام کی وادی بیتاب ویلی پہلگام میں سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک19 سالہ لڑکا دریائے لدر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔ پ 19سالہ نوجوان انیس احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈارساکن عید گاہ بیتاب ویلی میں دریائے لدر میں نہا رہا تھا جس کے دوران اسے لہوں نے اپنے ساتھ لیا۔مقامی لوگوں اور پولیس نے مشترکہ طور پر بچائو کارروائی شروع کی اور کچھ دور جا کر اسکو بیہوشی کی حالت میں پانی کی لہروں سے باہر نکالا۔اسے فوری طور پر پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔