جموں//سرینگر کے 20 سالہ ایم بی بی ایس طالب علم کی جموں میں پراسرار طور پر موت ہوگئی ہے۔ حکام نے جمعرات کی صبح بتایا کہ پیر باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ایم بی بی ایس طالب علم کو سدھرا علاقے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ یامین نامی طالب علم، جوباترا میڈیکل کالج اجموں میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رہا تھا، اسر آباد فلیٹ سدھرا میں بدھ کی شام کو بے ہوشی کی حالت میں جی ایم سی لایا گیا۔تاہم نوجوان کو وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔جموںپولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔طالب علم کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس چوکی انچارج سدرہ جموں شکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ دو الگ الگ واقعات میں 2کشمیری اسی طرح پُراسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ پائے تھے تھے۔
سرینگر کاایم بی بی ایس طالب علم
