جموں//لگ بھگ 12.95لاکھ رائے دہندگان عام انتخابات 2019 ء کے دوسرے مرحلے یعنی 18؍ اپریل کو سری نگر کے حلقہ انتخاب میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریںگے۔یہ حلقہ کشمیر کے تین اضلاع ۔گاندربل، سری نگر اور بڈگام کے پندرہ اسمبلی حلقوںمیں پھیلا ہوا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے کے دفتر سے موصول شدہ اطلاع کے مطابق حلقہ اِنتخاب میں رجسٹرشدہ 12,95,304 رائے دہندگان جن میں 667,252مرد، 627,282 خواتین ، 744سروس رائے دہندگان ( 728مرداور 16خواتین) کے علاوہ 26 ٹرانس جنڈر شامل ہیں۔الیکشن حکام نے حلقہ میں اِنتخابات کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے لئے 1716پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔گاندربل ضلع جس میں کنگن اور گاندربل کے دو اسمبلی حلقے موجود ہیں میں 176,650 رائے دہندگان جن میں 90,795مرد ،85,738خواتین ،116 سروس رائے دہندگان ( 113مرد اور تین خواتین )کے علاوہ ایک ٹرانس جنڈر ووٹر شامل ہیں۔حکام نے ضلع بھر میں 235پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔ضلع سرینگر جس کے حضرت بل ، زڈی بل، عید گاہ، خانیار ، حبہ کدل ، امیرا کدل ، سونہ وار اور بٹہ مالو کے آٹھ اسمبلی حلقے موجود ہیں میں 649,236رائے دہندگان جن میں 333,492مرد ،315,702 خواتین ، 32 سروس ووٹر ( 31مرداور ایک خاتون ) کے علاوہ 10 ٹرانس جنڈر ووٹر شامل ہیں۔حکا م نے ضلع بھر میں 857پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔ اسی طرح ضلع بڈگام کے چاڈورہ ، بڈگام، بیروہ ، خانصاحب اور چرارِ شریف کے پانچ اسمبلی حلقوں میں 469,418رائے دہندگان جن میں 242,965مرد ، 225,842خواتین ،596سروس ووٹر ( 584مرد اور 12خواتین ) کے علاوہ 15ٹرانس جنڈر شامل ہیں۔ضلع میں اِنتخابات عمل میں لانے کے لئے624پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔پارلیمانی حلقہ میں بٹہ مالو اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ رائے دہندگان کو رجسٹر کیا گیا ہے جن میں 127,916رائے دہندگان جن میں 66,131مرد ،61,771خواتین ، آٹھ مرد سروس ووٹر اور 6ٹرانس جنڈر ووٹر شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے اس پورے اسمبلی حلقے میں 163پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔سری نگر ضلع کے خانیار اسمبلی حلقے میں سب سے کم رائے دہندگان 47,944 درج کئے گئے ہیں جن میں 24,504مرد ،23,439خواتین اور ایک ٹرانس جنڈر ووٹر شامل ہیں۔اِس اسمبلی حلقے میں آزادانہ اِنتخابات یقینی بنانے کے لئے 86 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔