سرینگر / پولیس نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سرینگر میں قمار بازی کے ایک اڈے پر پر چھاپہ ڈال کر وہاں پانچ جواریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت ساحل احمد بٹ ولد شبیر احمد ، پرویز احمد ولد غلام نبی ، ارشید وگے ولد محمد سلطان، عرفان احمد شیخ ولد غلام رسول اور اظہر مشتاق ولد مشتاق احمد ساکنان حبک نسیم باغ سرینگر کے بطور کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قبضے سے 10ہزار 8سو روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 58/2019کے تحت نگین پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔