سرینگر//ایچ کے نسان نے سوموار کو دیرینہ انتظار کے بعد ’’انٹلی جنٹ سو‘‘کی سرینگرمیںنقاب کشائی کی۔اوراگدم چننئی میں تیار کی گئی نئی نسان گاڑی مالکان کو منفردانعام میں بہترین اندرون کے ساتھ ساتھ دلکش بیرون فراہم کرتی ہے ۔بھارت بھر میں نئی نسان گاڑی 9, 55,000روپے میں دستیاب ہے۔کمپنی کے بیان کے مطابق گاہکوں کو گاڑی کی ڈیلیوری آج سے ہی شروع ہوگئی ۔ا س سلسلے میں منعقدہ تقریب پر جموں کشمیر بنک کے پریذیڈنٹ راکیش گندوترہ،کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ عاشق،کشمیراکنامک الائنس کے صدر محمدیاسین خان ،محمدسلطان میر،محمدیعقوب میر،ظہوراحمدمیر،غلام محی الدین میر،فیروزاحمدمیراور عمر یعقوب میرموجود تھے۔اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے مودت گپتا(ریجنل سیلزمنیجراین ایم آئی پی ایل ) اورکلوندجیت سنگھ(اے ایس ایم این ایم آئی پی ایل)نے کہا کہ نئی نسان جذبے اور عزم کی عکاس ہے اور ہم پورے ملک اور سرینگر میں گاہکوں کو نسان کی عالمی سطح کی بہترین پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسان زیادہ پائیدار اور کشادہ اور خوبصورت ہے اور اس میں سلامتی اور تحفظ کے تمام خصوصیات ہیں ۔عمریعقوب میر سی ای او ایچ کے نسان نے اس موقعہ پر کہا کہ نئی نسان نے گاہکوں میں کافی تجسس پیدا کیا ہے ۔