سرینگر //وادی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سرینگر میںدرجہ حرارت منفی 1.4جبکہ لیہہ میں منفی 10.5ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں دن میں ہلکی دھوپ نکلی ۔ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8ڈگری رہا اورگلمرگ میںمنفی 2.5 ریکارڈ کیا گیا ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیالیکن لیہہ میں منفی 10ڈگری رہا ۔ جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5،کٹرہ میں 14.6، بٹوت میں 9.6،بانہال میں 7.2اوربھدرواہ میں 6.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں4دسمبر سے ہی مغربی ہوائیں داخل ہونگی۔ اسکے بعد 8دسمبر تک ہلکی و درمیانہ درجے کی بارشیں و برفباری ہو سکتی ہے ۔