سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ سالانہ درمار مو کے سلسلے میں سرینگر میں سیول سیکریٹریٹ اور اس سے منسلک دفاتر 4مئی کو کھلیں گے تاہم کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے پیش نظر جموں کا سیول سیکریٹریٹ بدستور کام کرتا رہے گا۔
حکومت کی طرف سے جاری ایک آرڈر میں بتایا گیا”جموں میں سیول سیکریٹریٹ بدستور چالو رہے گا اور ملازمین ’جو جہاں ہے بنیادوں‘ پر کام کریں گے،یعنی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملازمین سرینگر میں جبکہ جموں سے وابستہ ملازمین جموں میںکام کریں گے“۔
آرڈر میں مزید بتایا گیا ہے کہ دربار مو کے سلسلے میں 4مئی کو سرینگر میں سیول سیکریٹریٹ اور اس سے منسلک دفاتر کام کرنا شروع کریں گے۔