سرینگر/ سرینگر پولیس نے سنیچر کو تین افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات اور چرس برآمد کرکے ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے گول مارکیٹ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد، جن کی شناخت ریاض احمد گورو ، شوکت احمد بٹ اور غلام محمد بٹ ساکنان سرینگر کے بطور ہوئی ہے، کو روک کر ان کی تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات کی ٹکیاں اور ایک سو گرام چرس برآمد ہوا۔
چنانچہ پولیس نے موقع پر ہی تینوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے خلاف کرن نگر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔