سرینگر//سرینگر کے مہجور نگر علاقے میں جمعرات کو ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
نیوز اجنسی کے این او کے مطابق 25ویں بٹالین سے وابستہ پی جی نائید نامی یہ اہلکار مہجور نگر میں تعینات تھا۔
مذکورہ اہلکار نے آج بعد دوپہر اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر خود کشی کرلی۔
سی آر پی ایف ترجمان پنکج سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی نے لکھا کہ ہلاک شدہ اہلکار 2017 سے سی آر پی ایف میں کام کررہا تھا ۔
سی آر پی ایف نے تحقیقات شروع کی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ مذکورہ اہلکار نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔