عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سری نگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سری نگر سیکٹرکی طرف سے انٹر بٹالین/گروپ سینٹر ہاکی ٹورنامنٹ کا جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے ہاکی گراؤنڈ میں افتتاح ہوا۔یہ انٹر بٹالین ہاکی ٹورنامنٹ سری نگر سیکٹر کے 132 بٹالین CRPF کی طرف سے پولو ویو مارکیٹ، ایم اے روڈ، سری نگر کے قریب سپورٹس کونسل کے ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں سری نگر سیکٹر میں قائم بٹالین کی کل 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 4 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے مکمل ہونے پر منتخب کھلاڑیوں کا پول سی آر پی ایف سیکٹر سطح کے میچوں میں حصہ لیں گے۔ آر کے باروہ، کمانڈنٹ 132بٹالین سی آر پی ایف کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔