سرینگر//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو سرینگر ضلع میں کئی تجارتی مراکز پر چھاپے مارے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ چھاپے جن تجارتی مراکز پر ڈالے گئے ان میں ٹاٹا موٹرس شوروم بھی شامل ہیں ،جس کا مالک محمد سلیم بخشی ولد بشیر احمد بخشی ساکن سونہ وار ہے ۔ٹا ٹا موٹرس شو روم میں آج صبح سویرے چھاپہ مارا گیا۔
بعد ازاں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ اہلکار وں نے نیومرو یو این او، واقع راجباغ پر چھاپہ مارا جس کے مالکان ہیری سنگھ اور شیمی سنگھ ولد دھرم ویر اوبیرائے سنگھ ساکن شیو پورہ ہیں۔
راجباغ میں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار کارروائی آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔