سرینگر//ڈپٹی کمشنر سری نگرمحمد اعجاز اسد نے کل افسروں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا، جو کہ یہاں کے ہر دیہی گھرانے کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے مرکزی سپانسر شدہ اسکیم ہے۔میٹنگ کے دوران جے جے ایم کے نفاذ کے حوالے سے ایک جامع بات چیت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اسکیم کا اہم پہلو یعنی ہر گھر نل سے جل تقریباً صد فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ڈی سی نے جل جیون مشن کے نفاذ میں ضلع کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا، اور مالی سال کے بقیہ مہینوں کے لیے تجویز کردہ منصوبہ اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی کو بتایا گیا کہ Rain Water harvesting اور Gray waterکی مینجمنٹ کا عمل جاری ہے۔ جبکہ پنچایت سطح پر پانی سمیتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو گاؤں کے پانی کی فراہمی کے نظام کی منصوبہ بندی، عمل درآمد، انتظام، آپریشن اور دیکھ بھال میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اس طرح ہر گھر کو مستقل اور طویل مدتی بنیادوں پر صاف نل کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔آئی ای سی مہم کے حوالے سے ڈی سی کو بتایا گیا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر 1450 ہورڈنگزلگانے کے مقررہ ہدف میں سے 150 سے زائد ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ Rain Water Harvestingاور Grey water Managemenکی میپنگ کے حوالے سے ڈی پی آرز جمع کرائیں تاکہ مزید سرگرمی کا منصوبہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ضابطوں کے مطابق سرکاری کاموں کو آسانی سے انجام دینے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں اور اسکیم کو لاگو کرتے ہوئے فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈی سی نے آنے والے بلاک دیوس کے دوران پانی سمتی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سری نگر محمد یاسین لون اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔