سرینگر//عوامی رسائی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، سری نگر پولیس نے’’رن فار پیس2021‘‘دوڑکا انعقاد کیا۔ اس تقریب کو ایس پی سٹی ایسٹ زون تنوشری نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعے پر ایس ڈی پی او نہروپارک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ یہ دوڑ للت گھاٹ سے شروع ہو کر نشاط گارڈن پر اختتام پذیر ہوئی جس میں نوجوانوں، بچوں اور بزرگ شہریوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔افسران نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ تنوشری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوڈکا انعقاد کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی توانائی کو مثبت انداز میں منتقل کرنے اور اتحاد کو درپیش حقیقی اور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری قوم کی موروثی طاقت کی تصدیق کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں تاکہ امن اور ہم آہنگی کا پیغام چاروں طرف پھیلے۔
سرینگر میںامن کے لئے ـ دوڑکا انعقاد
