Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سرینگر لداخ شاہراہ قبل از وقت کھولنے کا ریکارڈ قائم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 20, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کنگن//434کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ کو 73 روز کے بعد آزمائشی بنیادوں پر سنیچر کو کھول دیا گیا ۔ تاہم شاہراہ پر مال اور مسافر گاڑیوں کے چلنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ 73روز لداخ شاہراہ کو آزمائشی بنیادوں پر کھولنے کے سلسلے میں بیکن کی طرف سے زیرو پوائنٹ زوجیلا پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں باڈر روڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل آر کے چودھری مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ چیف انجینئر بیکن ،چیف انجینئر پروجیکٹ وجیک کے علاوہ ضلع انتظامیہ کرگل، فوج اور دیگر افسران موجود تھے۔ تقریب کے دوران ڈی جی بی آر او نے ہری جھنڈی دکھا کر شاہراہ کو کھول دیا ۔اس موقع پر ڈی جی بی آر او نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ برس لداخ شاہراہ110دنوں تک جبکہ رواں برس صرف 73روز تک بند رہی۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 60 برس سے 11550 فٹ کی بلندی پر واقع لداخ شاہراہ قریباً پانچ سے چھ ماہ تک آمدورفت کے لئے بند رہتی آئی ہے لیکن باڈر روڈ آرگنائزیشن اور پروجیکٹ وجیک کے کوششوں کے بعد گذشتہ برس 110روزاور رواں برس صرف 73روز تک ہی آمدورفت کے لئے بند رکھی گئی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ آر کے چودھری نے بتایا کہ اگرچہ گذشتہ برس رازدان سڑک کو اپریل مئی میں کھول دیا گیا تھا لیکن امسال بیکن نے اس سڑک کو بھی رواں ہفتے میں ہی آمدورفت کے لئے کھول دیا جس سے گریز کے لوگوں کو راحت ملی اور جو بچے امتحان میں شمولیت کرنے والے تھے، ان کو بھی سڑک کی بحالی کو لیکر آسانی ہوئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ برس لداخ شاہراہ جلد کھولنے کی وجہ سے مرکزی خزانہ کو چار سو کروڑ روپے  کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ جو منالی سڑک مئی میں کھول دی جاتی تھی، اس سڑک کو گذشتہ برس 28 مارچ کو کھول دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لداخ شاہراہ کو جلد کھولنے سے لداخ میں فوجی جوانوں تک دفاعی سپلائی بشمول تیل میوہ سبزیاں وغیرہ بھی وقت پر پہنچ جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ شاہراہ کو جلد کھولنے سے لیہہ اور کرگل تک سامان پہنچانے میں کم وقت لگے گا۔ شاہراہ پر مال اور مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں لداخ اور کشمیر کے دونوں صوبائی کمشنروں کے درمیان جلد ہی ایک میٹنگ ہوگی جس میں فیصلہ لیا جائے گا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں وکشمیر: اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں
تازہ ترین
اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق
تازہ ترین
شوپیاں کے شکرو کیلر کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں اور فوج کے مابین مسلح تصادم ، 3ملی ٹینٹ جاں بحق
تازہ ترین
جموں و کشمیر :سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر، متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے حکومت سرگرم
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کامیاب رہا | ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنایا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?