سرینگر لداخ شاہراہ آج بند رہے گی

کنگن//سرینگر لیہہ شاہراہ کوآمدورفت کے لئے بند رکھا  جارہا ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ زوجیلا پر مرمت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو شاہراہ کے دونوں طرف کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر موسم سازگار رہا تو سنیچر کو کرگل سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائیگی۔