سرینگر//صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے کل سرینگر میں فلڈ منیجمنٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔اس مرحلے کے تحت 399 کروڑ روپے کی لاگت سے پادشاہی باغ سے وُلر تک فلڈ چینل پانی سمانے کی صلاحیت میں اضافہ کا منصوبہ ہے اورمارچ2019 تک اس کی تکمیل کی ڈیڈ لائین مقرر کی گئی ہے۔سیکرٹری موصوف کو بتایا گیا کہ پادشاہی باغ سے ہوکر سر تک کام شدو مد سے جاری ہے جبکہ نائد کھئی میں فلڈ سپل چینل پر کام جاری ہے۔انہیں بتایا گیا کہ نائد کھئی اور شریف آباد میں مارچ2019 تک دو پلوں کا کام بھی مکمل کیا جائے گا جبکہ5 کروڑ روپے کی لاگت سے سرینگر میںدریائے جہلم کی جاذبیت بڑھانے سے متعلق کام جاری ہے۔بعد میں فاروق شاہ نے مہجور نگر پُل اور دیگر مقامات کا دورہ کر کے کام کا جائیزہ لیا۔