سرینگر/کشمیر شاہراہ پر سرینگر سے بارہمولہ تک سیولین ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندی کو ہفتے میں صرف ایک دن، یعنی اتوار تک محدود کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر کل یعنی اتوار سے عملدر آمد ہوگا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ اب سے بدھ کو شاہراہ پر سرینگر سے بارہمولہ تک سیولین ٹریفک کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
انہوں نے تاہم وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ البتہ سرینگر سے بارہمولہ تک ہفتے میں دو روزہ پابندی کا سلسلہ جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں پر مزید غور کے بعد ان میں مزید نرمی لائی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر سے اُدھمپور تک پابندیوں کے دونوں دنوں، یعنی اتوار اور بدھ اور اتوار کو سرینگر سے بارہمولہ تک مقامی انتظامیہ سیولین ٹریفک کو اُسی طرح چلنے کی اجازت دے گی جس طرح پہلے دی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ مہینے کشمیر شاہراہ پر ہر ہفتے دو دنوں کیلئے(اتوار اور بدھ) سیولین ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندی عاید کی گئی تھی ۔سرکاری اعلان کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق مئی کے آخر تک رہے گا۔