سرینگر جموں شاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہو گی

سرینگر//خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم ساز گار رہنے کی صورت میں اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی تاہم ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوران سفر محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اوقات پر من و عن عمل کریں ۔ خیال رہے کہ امسال سرینگر جموں شاہراہ کی خستہ حالی کے نتیجے میں کئی ماہ تک گاڑیو ں کو صرف یکطرفہ ہی چلنے کی اجازت دی جا رہی تھی ۔