سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتے میں دو روز تک عام ٹریفک کے چلنے پر پابندی کے خلاف عوامی نیشنل کانفرنس کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کی سماعت آج ہوگی ۔ اس دوران مظر احمد شاہ نے بتایا کہ عرضی کوچیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ عوامی نیشنل کانفرنس کی جانب سے سرینگر جموںشاہراہ پرہفتے میں 2روز تک عام ٹریفک کے چلنے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف سپریم کوٹ میں داخل کی گئی عرضی کو آج چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ اے این سی کے نائب صدر مظفر احمد شاہ نے کے این ایس کو فون پر بتایا کہ سوموار صبح عرضی کو چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ معلوم ہوا کہ پٹیشن کو عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر احمد شاہ نے جموں کشمیر کے آئین کی دفعہ 32 کے تحت دائر کیاہے ۔ یاد رہے وزارت داخلہ نے سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتے میں2روز عام ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت پر پابندی کے احکامات جاری کئے تھے ۔