سرینگر//پائین شہر میں جھڑپ کے بعد سرینگر اور پلوامہ میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ منگل سحری کے وقت حکام نے سرینگر میں انٹر نیٹ اور فون سروس بند کی ۔ اگر چہ فون سروس منگل کی رات دس بجے بحال کی گئی لیکن انٹر نیٹ سروس سرینگر اور پلوامہ میں بدستور بند رہی۔دیگر اضلاع مین فون یا انٹر نیٹ سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔اس سے قبل6مئی کو کو حزب آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کے جاںبحق ہونے کے بعد وادی میں مواصلاتی بندشیں عائد کی گئی تھیں اور بی ایس این ایل پوسٹ پیڈ موبائلوں کے بغیر تمام مواصلاتی خدمات کو منقطع کیا گیا تھا، جو چار روز تک جاری رہا۔
سرینگر اور پلوامہ میں انٹر نیٹ بدستور بند
