سرینگر اور جموں میں دربار مو افسران کی تعیناتی | جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے فہرست مرتب کرلی

سرینگر// سرکار کی جانب سے دربا منتقلی کو موخر کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت نے کہا ہے کہ مختلف محکموں کے افسران و ملازمین جو سیول سیکریٹریٹ میں تعینات ہے،جموں اور سرینگر کے سیکریٹریٹ میں کام کرینگے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق  زراعی  پیدوار و بہبود کسان محکمہ کے ڈائریکٹر فائنانس،ایڈیشنل سیکریٹری،انڈر سیکریٹری اور انکا عملہ،محکمہ انمل شیپ ہسبنڈری کے ڈائریکٹر فائناس،ڈپٹی سیکریٹری(قانون) انڈر سیکریٹری اور ماتحت عملہ،اء آر آئی ٹرینگس کے ایڈیشنل سیکریٹری،محکمہ کاپریٹو کے انڈر سیکریٹری و دیگر ماتحت عملہ،شہری ہوا بازی کے انڈر سیکریٹری،محکمہ ثقافت کے پبلک لاء افسر،پرائیوٹ سیکریٹری،محکمہ آفات سمایٰ،ریلیف،باز آبادکاری او تعمیر نو کے ڈائریکٹر فائانس،ایڈیشنل سیکریٹری،پرائیوٹ سیکریٹری،محکمہ اسٹیٹس کے چیف اکاونٹس افسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر و عملہ، محکمہ خزانہ کے سپیشل سیکریٹری،ڈائریکٹ جنرل بجٹ،ڈائریکٹر جنرل اخراجات،ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر اخرجات،انڈر سیکریٹری،محکمہ پھولبانی و باغات کے سپیشل سیکریٹری،انڈر سیکریٹری اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے ڈائریکٹر منصوبہ بندی،ڈپٹی سیکریٹری و انڈر سیکریٹری کے علاوہ دیگر ماتحت عملہ سرینگر کے سیول سیکریٹریٹ میں ہی تعینات رہیں گے۔ اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرینگر کے سیول سیکریٹریٹ میں تعینات رہنے والے افسران میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے انڈر سیکریٹری و پرائیوٹ سیکریٹری،محکمہ عمومی انتظامی کے سیکریٹری لاء،کمشنر انکوئرئز،ڈائریکٹر فائنانس، ایڈیشنل سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،سنیئر لاء افسر،انڈر سیکریٹری و دیگر عملہ،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے سپیشل سیکریٹری،ڈائریکٹر فائنانس،ایڈیشنل سیکریٹری،انڈر سیکریٹری و دیگر عملہ،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری،ڈائریکٹر فائنانس،ڈائریکٹر پلاننگ،ایڈیشنل سیکریٹری لیگل،محکمہ تواضع کے انڈر سیکریٹری اور ماتحت عملہ،محکمہ شہری ترقی و مکانات کے خصوصی سیکریٹری،ڈائریکٹر پلاننگ،خصوصی سیکریٹری(لیگل)،ایڈیشنل سیکریٹری و ماتحت عملہ،محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،انڈر سیکریٹری و دیگر عملہ،محکمہ باغبانی کے ایڈیشنل سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،انڈر سیکریٹری و عملہ،محکمہ صنعت و حرفت کے ڈائریکٹر منصوبہ بندی،اٰڈیشنل سیکریٹری لیگل،ڈپٹی سیکریٹری،محکمہ اطلاعات کی ایڈیشنل سیکریٹری،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انڈر سیکریٹری،چیف اکاونٹس افسر،محکمہ جل شکتی کے ڈائریکٹر پلاننگ،ڈائریکٹر فائنانس،انڈر سیکریٹری،محکمہ محنت و روزگار کے ڈائریکٹر فائنانس،محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امور کے سپیشل سیکریٹری،ایڈیشنل سیکریٹری،لیفٹنٹ گورنر کے دفتر میں تعینات ڈائریکٹر فائنانس،محکمہ کان کنی کے ڈائریکٹر پلاننگ،اٰڈیشنل سیکریٹری(لیگل)،گری وینس(شکایات) سیل کے انڈر سیکریٹری انڈر سیکریٹری،چیف سیکریٹری کے دفتر میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری و عملہ،محکمہ تعمیرات عامہ میں ڈیولپمنٹ کمشنر،ایڈیشنل سیکرٹری،ڈائریکٹر فائنانس،محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل،جوائنٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر و دیگر عملہ،محکمہ بجلی کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ،ڈائریکٹر فائنانس،سیکریٹری ٹیکنکل،ڈپٹی سیکریٹری،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور محکمہ مال کے ایڈیشنل سیکریٹری انڈر سیکریٹری و پرائیوٹ سیکریٹری شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ کے ڈپٹی سیکریٹری،انڈر سیکریٹری، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ،ایڈیشنل سیکریٹری لاء،محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سیکریٹری و ماتحت عملہ،محکمہ فروغ ہنر کے انڈر سیکریٹری و عملہ،محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹر پی ایںڈ ایس،ایڈیشنل سیکریٹری،انڈر سیکریٹری،محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر پلاننگ،ایڈیشنل سیکریٹری  و عملہ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر فائنانس،جوائنٹ ڈائریکٹر( پی اینڈ ایس) ڈپٹی ڈائریکٹر،قبائلی امور محکمہ کے انڈر سیکریٹری  و عملہ،یوتھ سروس اینڈ سپورٹس محکمہ کے سپیشل سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،انڈر سیکریٹری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔