جموں//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) دھیرج گپتا نے سول سیکرٹریٹ میں جموں اور سری نگر شہروں کے لئے اے سی الیکٹرک بسوں کی خریداری ، آپریشن اور دیکھ ریکھ کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سیکرٹری کو سمارٹ شہروں کے لئے الیکٹرک بسوں کی خریداری کے معاہدے ، پروٹوٹائپس اور ٹائم لائن کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔پرنسپل سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے دونوں صوبائی کمشنروں کو زمینی مسائل کو حل کرتے ہوئے بسوں کو چلانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ دونوں سمارٹ شہروں میں اِی۔ بسوں کی شمولیت کے پورے منصوبے کی دیکھ ریکھ کے لئے ایک خصوصی مقصد کی گاڑی ( ایس پی وِی ) بنائی جائے گی۔یہ مشاہدہ کیا گیا کہ اِس اکائونٹ پر ملک کے مختلف حصو ں میں متعدد ماڈلز اَپنائے گئے ہیں۔میٹنگ میں بسوں کے آپریشنز کے دیگر پہلوئوں جیسے ٹکٹوں کے اِنتظام ، کرایہ وصولی ، آپریٹروں کی مصروفیت ، چار جنگ سٹیشنوں کی تنصیب ، پارکنگ کے لئے زمین کی ضرورت اور دیگر متعلقہ اَمور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔پرنسپل سیکرٹری نے روڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور روڈ ٹرانسپور ٹ کارپوریشن سے کہا کہ وہ شہر کے راستوں ، مسافروں کی آمد رفت اور اِی ۔ بسوں کے چلانے کی مطلوبہ تعداد کی تفصیلی رِپورٹ تیار کریں۔ اُنہوں نے بسوں کے روٹ پلان کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر ، سی اِی او جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ اونی لواسا کے علاوہ روڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور روڈ ٹرانسپورٹ کا رپوریشن کے اَفسران نے شرکت کی جبکہ کشمیر کے اَفسران نے بذریعہ ورچیول میٹنگ میں حصہ لیا۔