سرینگر// لیگل اینڈ میٹرولوجی محکمہ نے سرینگر ائر پورٹ پر بند بوتل پانی پر اضافی قیمتیں وصولنے کی پاداش میں ایک کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور 5ہزار روپے کا جرمانہ عاید کیا ۔محکمہ کو ایک صارف کی طرف سے یہ شکایت ملی کہ سرینگر ائر پورٹ پر اسے500ملی لیٹر والی پانی کی بوتل60روپے میں فروخت کی گئی ۔چنانچہ محکمہ نے شکایت کا نوٹس لیا اور ائر پورٹ پر ایک ٹیم روانہ کی ۔ٹیم نے شکایت کو درست پایا اور یہاں 30روپے والی پانی کی بوتل60روپے میں فروخت ہورہی تھی۔جس کے بعد مذکورہملٹی نیشنل کارپوریشن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔محکمہ نے مذکورہ کمپنی پر 5000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔محکمہ نے مذکورہ کمپنی کو ائر پورٹ سے10دنوں کے اندر اندر اپنا سٹاک ہٹانے کی ہدایت دی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ نے پہلے بھی اس طرح کی شکایت ملنے پر ائر پورٹ پر4کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے ۔