سرینگر/سرینگر-جموں شاہراہ کو سوموار کے روز تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کیلئے بندکیا گیا۔ٹریفک حکام کے مطابق بانہال اور آس پاس کے علاقے میں مذکورہ شاہراہ پر کم و بیش دو فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق مسافروں کے تحفظ کی خاطرکسی بھی گاڑی کو آج اس شاہراہ پر کسی بھی طرف سے چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔