عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے نورباغ علاقے میں منگل کے روز ایک 17 سالہ نوجوان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، نورباغ کے رہائشی 17 سالہ نوجوان کو گھر کے ایک کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کو فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگرلے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان اپنے گھر کے کمرے میں لٹکی ہوئی حالت میں ملا تھا۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور موت کے اسباب و حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔
سرینگرکے نورباغ علاقہ میں 17سالہ نوجوان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا