سرینگر//سرینگرکے انڈورسپورٹس اسٹیڈیم میں نویں قومی پینکیک سلاٹ چیمپین شپ اختتام پزید ہوئی۔بچوں،سب جونیئر اورجونیئر نیشنل پین کیک سلات چمپین شپ میں جموں کشمیر مجموعی طور چمپین رہا جبکہ مدھیہ پردیش دوسرے نمبر اورمہاراشٹرتیسرے نمبر پررہا۔24مارچ سے جاری اس چمپین شپ کااہتمام انڈین پین کیک سلات فیڈریشن نے کیاتھااورجموں کشمیر پین کیک سلات ایسوسی ایشن اور جموں کشمیر سپورٹس کونسل نے ا س کے انعقاد میں تعاون کیاتھا۔تیس دے زیادہ ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے 2100کھلاڑیوں نے اٹھ روزہ مقابلوں میں حصہ لیا۔چمپین شپ میں نیم فوجی دستوں اور جموں کشمیر پولیس کی کئی ٹیموں نے بھی سینئرزمرے میں اس میں حصہ لیا۔پین کیک سلات فیڈریشن کے بین الاقوامی صدرکشور پرکاش یاولے نے کہا ہم ان مقابلوں میں اورزیادہ طلبہ کی شرکت کی توقع کررہے تھے تاہم وباء کی وجہ سے کچھ کھلاڑیوں نے ان میں حصہ نہیں لیا۔پنجاب کی سونیا نے کہا کہ قومی چمپین شپ کے آغاز سے قبل انڈوراسٹیڈیم میں دوروزہ ریفریشر کورس کااہتمام کیا گیا جس میں ملیشیاکے اور کئی دیگر سینئر ماسٹروں نے ہمیں ویب نار کے توسط سے سکھایا اورنئے ضابطوں کی جانکاری دی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سی ای اومحمداقبال کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں کھیل کے نئے قواعداورضابطوں کی کتاب فراہم کی تاکہ کوچوں کو آئندہ بین الاقوامی چمپین شپوں میں کسی قسم کے مسائل کاسامنا نہ کرناپڑے۔چمپین شپ میں شریک سرینگرکی اقصیٰ نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے ایک اچھا ایک موقعہ تھاکہ یہ بڑی تقریب کشمیرمیں منعقد ہوئی جس میں وادی کے متعددکھلاڑیوں نے حصہ لیااورجموں کشمیر کیلئے اعزازات حاصل کئے۔