سرینگر//مقامی تجارت کوفروغ دینے کیلئے جنت ایونٹس نے ایک مقامی ہوٹل میں 12روزہ ومضان فیسٹول کاانعقاد کیا۔یکم اپریل سے 12 اپریل تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے لائف اسٹائل اورصارفین کی اشیاء نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔الفت گل ایک مقامی لڑکی جس نے اس نمائش میں اپنا اسٹال لگایا ہے، نے کہا کہ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں خواتین کیلئے پوشاک کی قسم بہ قسم مصنوعات کشش رکھتی ہیں جن میں پاکستانی سوٹ،پنجابی اور بھاگلپوری سوٹ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ کراکری مصنوعات بھی نمائش میں رکھی گئی ہیں اور اس کے ساتھ گاہکوں کیلئے تحائف بھی ہیں جن میں دبئی اورملیشیاء کی سیر بھی شامل ہے۔صحت اورفٹنس مصنوعات کے ساتھ ساتھ قالین،صوفہ،بیگ،الیکٹرانکس اور دیگراشیاء بھی افتتاح کے دن سے گاہکوں کی دلچسپی کیلئے نمائش میں موجود ہیں۔نمائش کے دوران کووِڈ سے متعلق تمام رہنما خطوط کی عمل آوری کی جارہی ہے۔