اننت ناگ//مرکزی وزیر مملکت روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور ہوا بازی جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر وِی کے سنگھ نے آ ج اننت ناگ کا تین روزہ دورہ مکمل کیا۔اُنہوں نے بج بہاڑہ میں این ایچ۔44 کے سری نگر ۔ قاضی گنڈ سیکشن پر ایمر جنسی لینڈنگ پروجیکٹ کا معائینہ کیا۔این ایچ اے آئی کے اَفسران نے وزیر موصوف کو منصوبے پر کام کی پیش رفت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے اِقدامات سے متعلق جانکاری دی۔اِس موقعہ پربتایا گیاکہ مستقبل قریب میں اِس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے عمل آوری ایجنسی کے اَفرادکام پر لگے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور ہوا بازی جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر وِی کے سنگھ نے ایمرجنسی لینڈنگ پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور عمل درآمد کے دوران تمام حفاظتی اِقدامات اور معیار ی ہدایات کو مد نظر رکھاجائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے وزیر موصوف کوجانکاری دی کہ ضلعی اِنتظامیہ این ایچ اے آئی حکام کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے تاکہ اِس منصوبے کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔اِس سے قبل وزیر موصوف نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منتخب عوامی نمائندوں بشمول پی آر آئی / یو ایل بی ممبران اور دیگر وفود کے ساتھ ایک اِستفساری سیشن منعقد کیا۔