بانہال//بانہا ل اسپتال میں ڈاکٹروں نے دل کے دورے کاشکار ایک مسافر کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرکے اُس کی جان بچائی ۔سرینگرجموں شاہراہ پرناچلانہ کے مقام پرڈوڈہ کے ایک شہری جاویداقبال،جواپنی کارخودچلارہاتھااوربیوی اوربیٹی کے ہمراہ ڈوڈہ سے سرینگر آرہاتھا،نے سینے میں درد محسوس کیا۔شدیددردہونے کی وجہ سے اُس نے کار سڑک کنارے کھڑاکی۔کار میں ماں اوربیٹی کی بے چینی دیکھ کر نزدیکی فوجی کیمپ سے کچھ فوجی اہلکار اورراہگیرآئے اورکار میں پڑے مریض کوبانہال اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر شوکت احمدبٹ اورڈاکٹر عاقب انجم نے اُس کے Thrombolysisکاعلاج کیااورمریض کی حالت مستحکم ہونے کے بعد اُسے سکمزصورہ منتقل کیا۔ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ بانہال اسپتال بروقت پہنچنے کی وجہ سے جاویداقبال کی خون کی روانی کوبحال کیاگیا۔انتظامیہ اور مقامی لوگوںنے دل کے دورے کے مریض کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹروں کے کام کی سراہنا کی۔