جموں//سکولی تعلیم محکمہ کی کارکردگی کو مزید دوام بخشنے کے لئے کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم سریتا چوہان نے آج محکمہ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا ورچیو ول سپوٹ سسٹم ( وی ایف ایس) کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ناظم تعلیم جموں انورادھا گپتا، سماگرہ شکھشا کے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون منہاس اور دیگر کئی شخصیات موجود تھیں۔سیکرٹری موصوفہ نے یہ نظام متعارف کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سماگرہ شکھشا کے عہدہ داروں کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے محکمہ تعلیم کی سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی اور اس سے نہ صرف طالب علم بلکہ ان کے والدین بھی مستفید ہوں گے۔بعد میں سیکرٹری موصوفہ نے خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں کے لئے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دومانہ میں سماگرہ شکھشا کے تحت ریسورس روم کا بھی افتتاح کیا۔