جموں //اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے تمام سرکاری ملازمین و عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2020 کیلئے اپنی جائیداد وں سے متعلق تفصیلات جمع کروائیں۔انسداد رشوت ستانی بیورو کے ایک آفیسر نے بتایا ’’یہ دیکھا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سالانہ جائیداد کی تفصیلات جمع نہیں کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس لئے محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد منقولہ و غیر منقولہ سالانہ جائیداد کی تفصیلات کی ایک کاپی ACB کو بھیجیں ۔عہدیدار نے کہا کہ ہر سرکاری ملازم کو اپنی سالانہ جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنا ہونگی جس میںسرکاری ملازم یا اس کے کسی اہل خانہ کی ملکیتی یا غیر منقولہ جائیداد یا ایسی جائیداد جس میں وہ / اس کے کسی اہل خانہ کا حصہ ہو، یا کنبے کی دلچسپی ہو،کی تفصیلات ظاہر کریں۔