سرینگر//کمیونٹی ہیلتھ میں 6 ماہ کے سر ٹیفکیٹ پروگرام کیلئے کامن اَنٹرنس ٹیسٹ ( سی اِی ٹی) اور جنوری 2022ء کیلئے بی ایس سی اِنٹگریٹیڈ اُمید واروں کا سیشن اتوار کو جموںاور سرینگرکے مختلف اِمتحانی سینٹروں میں منعقد ہوا۔اِن اِمتحانی سینٹروں میں صوبہ کشمیر کیلئے ایس پی کالج سرینگر ، اَمرسنگھ کالج سرینگر عبدالاحد آزادؔ میموریل کالج بمنہ سرینگر اور ایس پی ہائیر سکینڈری سکول سرینگر اورصوبہ جموں کے لئے گورنمنٹ وومنز کالج گاندھی نگر جموں، گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج جموں،سری پرتاپ میموریل راجپوت کالج آف کامرس جموں اور گورنمنٹ وومنز کالج پریڈ جموں شامل ہیں۔کامن اَنٹری ٹیسٹ میں کل 3,141 اُمید واروں نے شرکت کی جن میں سے1,820 اُمید وار صوبہ کشمیر اور 1,321 اُمید وار جموں صوبہ میں شامل ہوئے۔مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر یاسین ایم چودھری نے صوبہ کشمیر کے اِمتحانی سینٹروں کا تفصیلی نگرانی کا دورہ کیا۔دونوں صوبوں میں کامن اَنٹری ٹیسٹ اِمتحان کے احسن اِنعقاد کے لئے نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر اوبزرور تعینات کئے گئے تھے۔ جموں صوبہ میں پرنسپل ایس پی کالج سری نگر کے ذریعے نامزد کردہ اوبزروروں ممبر پبلک سروس کمیشن جے اینڈ کے پروفیسر شوکت زرگر ، ڈویژن نوڈل آفیسر این ایچ ایم جموں کے ساتھ ٹیم نے تمام اِمتحانی مراکز کا نگران دورہ کیا۔ صوبہ کشمیر کے اِمتحانی سینٹروں کی نگرانی ڈین اکیڈمکس کلسٹریونیورسٹی کشمیر نے کی۔مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے کامن اَنٹری ٹیسٹ کے اِمتحان کے اِنعقاد پر اَپنے اَطمینان کا اِظہار کیا ۔اِمتحان میں کامیاب ہونے والے اُمید واروں کو آئی جی این او یو/ یونیورسٹی آف کشمیر سے جنوری 2022ء کے سیشن کے لئے کمیونٹی ہیلتھ میں 6 ماہ کا سر ٹیفکیٹ کورس نامزد پروگرام سٹیڈی سینٹروں میں کرنا ہوگااور 6 ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد کامیاب اُمید واروں کو درمیانے درجے کے ہیلتھ پرووائیڈروں کے طورپر ایم ایل ایچ پی سب سینٹر لیول پر ایچ ڈبلیو سی میں نچلی سطح پر لوگوں کو جامع بنیادی صحت کی دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لئے رکھا جائے گا۔مشن ڈائریکٹر نے اُمید واروں کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ضرورت مند لوگوں کی خدمت کے لئے سماجی وابستگی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
سرٹیفکیٹ پروگرام کیلئے کامن اَنٹرنس ٹیسٹ | مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن نے سرینگر میں اِمتحانی مراکز کا معائینہ کیا
