جموں//سروس ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی ) نے الیکٹورل رولز کی حتمی پبلی کیشن کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق حتمی پبلی کیشن کی موجودہ 4 جنوری کی تاریخ کو 22 فروری 2019تک توسیع دی گئی ہے ۔ تمام ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کے نام ایک خط میں کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ ای آر اوز کی طرف سے نامکمل فارموں کو ریکارڈ افسروں کو واپس کرنے اور انہیں دوبارہ مکمل کرنے کے بعد پیش کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ جو فارم ابھی بھی حتمی احکامات کیلئے ای آر اوز کے پاس التوا میں پڑے ہیں کو 18 فروری 2019 تک فوری طور نمٹایا جائے تا کہ الیکٹورل رولز کے آخری حصے کی حتمی پبلی کیشن 22 فروری 2019 تک یقینی بنائی جا سکے ۔
سروس ووٹروں کی رجسٹریشن ،الیکٹورل رولز کی حتمی پبلی کیشن کی تاریخ میں توسیع
