سرینگر //سرو س سلیکشن بورڈ کی طرف سے 35سلکشن لسٹیں جاری کی گئی ہیں جبکہ بورڈ نے اس بات کا فیصلہ لیا ہے کہ آئندہ تحریری امتحانات کمپوٹر کے ذرائع ہوں گے۔ سوموار کو جموں وکشمیر سروس سلکشن بورڈ کی جانب سے 129ویں بورڈ میٹنگ چیئرمین بورڈ سمرن دیب سنگھ کی سربراہی میں سرینگر میں منعقد ہوئی جس دوران 35سلکشن لسٹوں کو جاری کیا گیا ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ اسامیاں زیر اشتہار 01/02/2012، اشتہار نمبر 1/3/2014 ، اشتہار نمبر 1/2015 اشتہارنمبر 04/2015، اشتہار نمبر 03/2015 اشتہار نمبر 02/2015 اشتہار نمبر 01/2011 اشتہار نمبر 06/2015، کے علاوہ اشتہار نمبر 01/2016، اشتہار نمبر 02/2016، اشتہار نمبر 1/6/2013، اشتہار نمبر 03/2012 اشتہار نمبر 05/2015،کے تحت مشتہر کی گئی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ جن ڈرائیوروں کی اسامیوں کیلئے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اُن میں ضلع ،سرینگر ، پلوامہ ، بارہمولہ ، اننت ناگ ، کپوارہ ، بڈگام اور کولگام شامل ہیں ۔جبکہ صنعت وحرفت میں بھی ڈرائیور کی اسامیوں کے نتائج کا علان کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ لیبر وروزگار اور محکمہ مال میں سٹینوگرافر ، محکمہ انفارمشن میں کاپی ایسٹ ،یوتھ سروس سپورٹ میں اسٹنٹ (پی ٹی ) شوشل ویلفر میں کرافٹ اسٹنٹ ،محکمہ قانون میں لیبری اسٹنٹ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کی روکی پڑی فرستوں کو مشتہر کیا گیا ہے ۔ اس دوران بورڈ نے فیصلہ لیا ہے کہ ا ئندہ تحریری امتحانات کمپوٹر کے ذرائع ہوں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بورڈ نے نئے نظام کی تفصیل امتحان سے قبل جاری کی تھی تاکہ امیدوار نئے نظام سے متعارف ہوں۔ سروس سلکشن بورڈ کے سکریٹری نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ بورڈ کی میٹنگ میں لئے گے فیصلے کے تحت 35سلکشن لسٹوں کو مشتہر کیا گیا ہے ۔