سروس سلیکشن بورڈ کے مختلف تحریری امتحانات

 سرینگر//جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے سال2020اور2021میں مشتہر نوٹیفکیشنوں کے تناظر میں اکتوبر 2021 کے دوران ڈرائیوروں ، جونیئر اسسٹنٹوں اور جونیئر اسکیل اسٹینوگرافرز کی اسامیوں کے اسکل ٹیسٹ و کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحانات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشتہر شدہ نوٹیفکیشن نمبر 4،5،6 اور 7جو2020 اورنمبر 1,2اور3جو سال2021میں مشتہر ہوئیں تھیں کے مطابق مختلف محکموں میں ڈرائیور اور ٹریکٹر ڈرائیور کی 298 اسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا  پہلامرحلہ4 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے ، جس کے لیے 25ہزار837درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور 16 ہزار280 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔جموں میں مقیم امیدواروں کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ریاستی موٹر گیراج نیو پلاٹ میں4اکتوبر کو جبکہ کشمیر میں مقیم امیدواروں کا ڈرائیونگ ٹیسٹ سٹیٹ موٹر گیراجز  بمنہ سرینگر میں5 اکتوبر سے لیا جائے گا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی تاریخ  معلوم کرنے کیلئے جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی ویب سائٹ ملا حظہ کرے۔ جونیئر اسسٹنٹ ، کمپیوٹر اسسٹنٹ اور جونیئر اسکیل سٹینوگرافر کی اسامیوںکے لئے کمپیوٹر کی بنیاد پرٹائپ ،شارٹ ہینڈ ٹیسٹ  11 اکتوبر 2021 سے شروع کرنے کی تجویز ہے۔ سروسز سلیکشن بورڈ کو 2لاکھ9ہزار733درخواستیں موصول ہوئی ہیں مذکورہ اسامیوں کیلئے 79ہزار505امیدوارکی شرکت متوقع ہے۔ سروس سلیکشن بورڈ کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان (سی بی ٹی) بھی منعقد کر رہا ہے جس میں846اسامیوں کیلئے سال2020میں مشتہر نوٹیفکیشن نمبر 4،5،6 اور 7  اور سال 2021 میں مشتہر نوٹیفکیشن نمبر ایک اور دو میں ایک لاکھ5ہزار625درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ سی بی ٹی امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بارے میں معلومات آنے والے دنوں میں مطلع کی جائیں گی۔