راجوری //راجوری ضلع کے ڈھونگی اگراتی و دیگر ملحقہ علاقوں کی عوام نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سروال میں نالے پر پل کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ ان کو دوران آمد ورفت درپیش مسائل کم ہو سکیں ۔مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک وسیع علاقہ کی عوام کی آمد ورفت بحال رکھنے کیلئے ایک چھوٹے پل کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے تاہم روزانہ مذکورہ پل سے ٹھنڈی کسی ،بسالی ،رتال ،مٹھی دھرہ ،پونتھال ،چٹی بکری ،رتی مٹی ،ڈھونگی منیالاں ودیگر ملحقہ علاقوں کی عوام سفر کرتی ہے ۔پنڈت سریش شرما ،سبھاش شرما ،محمد یونس ودیگران نے بتایا کہ اس چھوٹے پل سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیا ں گزرتی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ جگہ پر بڑاپل تعمیر کیا جائے تاکہ عام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں ۔
سروال نالے پر پل تعمیر کرنے کا مطالبہ
