سرنکوٹ ۔بفلیاز سڑک :چیک پوسٹ کے نزدیک کا حصہ مکمل خستہ

سرنکوٹ// سرنکوٹ میں گریف کی طرف سے اگرچہ بازار سے گزرنے والی سڑک کی مرمت کی گئی ہے تاہم چیک پوسٹ کے قریب کا حصہ انتہائی خراب ہے ۔اس مقام سے ایک روڈ بھمبر گلی کو جاتی ہے جبکہ دوسرے روڈ بفلیاز سے ہوکر شوپیاں جاتی ہے جسے مغل شاہراہ کہاجاتاہے۔اوپر والی سڑک پر سلیپ ڈالاگیاہے جبکہ نیچے والی سڑک ویسے ہی رکھ دی گئی ہے کہ جس وجہ سے اوپر والا حصے اور نیچے والے حصے کے درمیان چار فٹ کا فرق ہے ۔یہاں سے گزرتے وقت اکثر موٹرسائیکل گر جاتے ہیں۔مظہر خان نامی ایک شخص نے بتایاکہ آج صبح دو موٹرگاڑیاںسائیکل گاڑیاں یہاں گر گئیںجس کی وجہ سے ایک بچے کے سر میں چوٹ بھی آئی ۔انہوںنے کہاکہ اس سڑک کے بارے میںایس ڈی ایم سرنکوٹ سے بھی بات کی گئی جنہوںنے یقین دلایاکہ ایک ہفتے کے اندر کام شروع کیاجائے گالیکن ایسا نہیںہوا اور سڑک کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔ظہیر عباس اور دائود خان نے مانگ کی کہ نچلے حصے پر بھی سلیپ ڈال کر اسے اوپر والی سڑک کے برابر کیاجائے تاکہ گاڑیوںکوحادثے کاخطرہ نہ رہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر کبھی گاڑی یہاںسے اوپر نہ چڑھ پائی اور پیچھے کی طرف کھسک گئی تو مارکیٹ اس کی زد میں آسکتی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کی ہے کہ اس سڑک کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے نہیں تو حادثے کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ یہ حصہ مغل شاہراہ کا حصہ ہے اس لئے اس کی مرمت میں تاخیر نہیں کی جانی چاہئے اور گریف حکام فوری طور پر کام شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنائیں ۔