سرنکوٹ// سرنکوٹ سب ڈویژن میں محکمہ بجلی کے آفیسران و ملازمین نے دکانداروں و عام صارفین کو ایک دورے کے دوران ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلدا زجلد میٹر نصب کروائیں تاکہ بجلی سپلائی اور استعمال کے عمل میں شفافیت لائی جاسکے ۔محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر سرفراز احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے قصبہ کا تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جن صارفین نے ابھی میٹر نہیں لگوائے ان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلدازجلد میٹر نصب کروائیں تاکہ میٹر ریڈنگ کے تحت ہی ان کو بجلی کے بل ارسال کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ قصبہ میں بڑی تعداد میں ایسے صارفین موجود ہیں جنہوں نے ابھی تک بجلی استعمال کرنے کے باوجود بھی میٹر نہیں لگوائے ہیں ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ قاعدہ کیخلاف کام کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔