سرنکوٹ //نیشنل کا نفرنس کے سنیئر لیڈر اور صوبائی صدر دو یندر سنگھ رانا نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ فرقہ پرستوںکو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ سے کانگر یس امید وار کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں ۔گزشتہ روز سرنکوٹ میں یک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے دوران پارٹی نے عوام کی تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ کئی طرح کے بلند و بانگ وعدے کئے تھے لیکن اقتدار میں آتے ہی پارٹی نے عوام کو اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال کرنے کی کوششیں شروع کر دی ۔این سی لیڈر نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے عوام کو خطہ ،فرقوں اور مذہبوں میں تقسیم کرنے کی ناکام کرششیں کی گئی جس سے پورے ملک میں افرا تفری کا ماحول قائم کردیا گیا تاہم تعمیر و ترقی کے وعدوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی محلوط حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے اس وقت دیہی علا قوں کی عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکی ہے ۔انہوںنے خطہ پیر پنچال کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ فرقہ پرست جماعتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ امید وار رمن بھلہ کے حق میں ووٹ ڈال کران کو کامیاب کریں ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سینئر لیڈر سید مشتاق احمد بخاری نے کہاکہ یہ انتخابات معمولی چنائو نہیںبلکہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں اور فرقہ پرست طاقتوں کو ناکام بنایاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی نے جموں سے کانگریس کے امیدواروںکو حمایت دینے کافیصلہ لیاہے جس پر ہر ایک کارکن کو عمل کرناہے ۔اس موقعہ پراجے سدوترہ ،ودیگرلیڈران بھی موجود تھے۔