بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے کلرکٹل بیلہ ماٹی ٹینس کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل مقابلہ اتوار کو کھیلا گیا۔مقابلے میں یوتھ کانگرس کے ریاستی جنرل سکریٹری سکندر حیات مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ فائنل مقابلہ پٹھان 11 اور ٹیکر 11 کے درمیان کھیلا گیا جس میں پٹھان 11 نے جیت حاصل کی ۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والے نوجوان، جن میں رضوان بھٹی اور عمران خان اپنی پوری کوشش کے ساتھ نوجوان نسل کو منشیات سے کھیل کی طرف گامزن کرنے پر معمور ہیں۔انھوں نے انتظامیہ سے بھی توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی منشیات کے بڑھتے رجحان میں کسی حد تک کمی ہوہی ہے۔ تاہم بے باک سماجی کارکنان کے اشتراک سے منشیات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔ اسی دوران انہوں نے بولتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ میں تین کروڑ کا منّی سپورٹس سٹیڈیم ڈی ڈی سی سرنکوٹ شاہنواز چوہدری کی محنتوں سے تعمیر کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں وہی ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ کروانے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم اور شاہنواز چوہدری کی یہی کوشش رہتی ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود میں اور تعلیم کو بڑھاوا دینے میں اپنا اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ خاص کر ہم سب لوگوں کو مل کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جنگ لڑنا چاہئے۔ وہیں سینئر کرکٹر افتخار بھٹی نہ بولتے ہوئے کہا کا ہم سب پرانے کھلاڑی ہیں۔ اس نئی نسل کہ ساتھ ہیں ، نوجوانوں کو چاہیے کہ تعلیم کہ ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصّہ لیں۔