سرنکوٹ// سرنکوٹ میںہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں مکئی و دیگر فصلوں کا شدید نقصان ہوا ہے ۔پنچایتی اراکین نے بتایا کہ سب ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں ہوئی طوفانی بارشوں کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تباہ ہوئی فصلوں کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔پوٹھ لوہر پنچایت سرپنچ شیح بشیر نے بتایا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے سعید محمد اور محمد خورشید ودیگر مکینوں کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں ۔ اسی طرح سرنکوٹ کے متعدد علاقوں میں بارش کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کیساتھ ساتھ مویشیوں کا چارہ بھی تباہ ہو گیاہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دیہات میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔