پونچھ// عوام کو بیدار کے جانے کے سلسلے میں مونسپل کمیٹی سرنکوٹ کی جانب سے قصبہ سرنکوٹ میں بڑی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں بیدار کیا جائے۔ اسی سلسلہ کو لے کر میونسپلٹی کمیٹی کے نائب صدر سنجے قیصر کی قیادت میں ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا اور گھر گھر جا کر لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔ وارڈ کونسلر طارق منہاس اور اظہر منہاس نے مہم کے دوران عوام کو اپنے اردگرد صفائی رکھنے اور بیت الخلاء تعمیر کروانے اور اپنے گھروں میں کچرا پیٹیاں رکھنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے عوام کو یہ بھی سمجھایا کہ وہ اپنے محلہ اور شہر کو کس طرح صاف رکھ سکتے ہیں۔ انہوں لوگوں کو اپنے گھروں کا کچرا کچرا پیٹیوں میں جمع کر کے اسے ہر روز آنے والی میونسپلٹی کی گاڑیوں میں ڈالنے کی تلقین کی تاکہ اس کو دور پھینکا جا سکے۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے نائب چیئرمین نے بات کرتے ہو ئے کہاں کی سویچ بھارت ابھیان کے تحت اس طرح کی پروگرام ہر جگہ منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو صفائی ستھرائی کے لئے بیدار کیا جائے۔