سرنکوٹ// بیٹی بچائوو بیٹی پڑھائو کے حوالے سے سی ڈی پی او آفس سرنکوٹ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ ذوالفقار چودھری مہمان خصوصی کے طور پرموجود تھے۔اس موقعہ پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی آنگن واڑی ورکران نے بھی شمولیت کی۔انہوں نے سماج میں بیٹی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے تاکہ اس دور میں بیٹیاں بھی بیٹوں کے ساتھ برابری کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی پڑھائی محض ایک فرد تک محدود رہتی ہے جبکہ بیٹی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بیٹیوں کی تعلیم کو اہمیت دی جائے تاکہ مستقبل میں وہ خود مختار ہو سکیں۔