سرنکوٹ//وومن ائمپار منٹ سیل گور نمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کی جانب سے بچیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پرنسپل ڈگری کالج سرنکوٹ ڈاکٹر جسبیر سنگھ کی قیادت میں منعقدہ پروگروم کے دوران مقررین نے بچیوں کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔پرنسپل موصوف نے اپنے خطاب میں بچیوں کے مساوی حقوق ،ان کی سماجی حیثیت اور اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کی مناسبت سے علمی و فکری گوشوں کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض وومن ائمپاورمنٹ سیل کی کنوینیر اور صدر شعبہ عربی ڈاکٹر مسرت جبین نے انجام دئیے۔ اس موقع پر پروفیسر سرشاد احمد ،پروفیسر قاضی خلیق ،پروفیسر وسیم چوہدری ،پروفیسر عافیہ زمان ودیگران بھی موجود تھے ۔