سرنکوٹ// سرنکوٹ میں ایک دکان اوراس میں رکھاہواساراسامان آتشزدگی کی وجہ سے جل کرخاکسترہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرنکوٹ شہر میں بدھ کی صبح لگ بھگ سات بجے ملدیال پارکنگ کے قریب واقع ایک بند دکان جس میں موبائلوں سے متعلق سامان تھامیں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں دکان میں رکھاہواساراسامل جل کرتباہ ہوگیا۔دکان کے اندرسے دھواں اٹھنے کے بعدمقامی دکانداروں نے فائربرگیڈکومطلع کیا،جب فائربرگیڈکی گاڑی پہنچی اس وقت تک دکان میں موجودسامان راکھ ہوگیاتھا۔دکاندارکی شناخت محمد اختر ولد محمد شفیع ساکن درابہ بہشتی درہ کے طورپرہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔