سرنکوٹ تحصیل و کورٹ کمپلیکس کا حال بے حال

 سرنکوٹ// سرنکوٹ تحصیل و کورٹ کمپلیکس کے باہر نالیوں کی انتہائی خراب حالت کی وجہ سے اب تحصیل کمپلیکس کی عمارت کو نقصان پہنچنے کا حدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ نالیوں کا پانی عمارت کے اندر و صحن میں داخل ہونے کی وجہ سے ملازمین و عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ ایک ہی مقام پر کورٹ اور تحصیل کمپلیکس ہونے کی وجہ سے روزانہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی آمد ہوتی ہے لیکن عمارت کے ارد گرد نالیوں کی انتہائی خراب حالت کی وجہ سے آلودہ پانی صحن میں داخل ہو جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عمارتیں پہلے سے ہی پرانی او ر زلزلوں میں متاثر شدہ ہیں لیکن متعلقہ حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے اب نالیوں نے پانی بھی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کورٹ و تحصیل کمپلیکس کے ارد گر د نالیوں کو معیاری بنانے کی ہدایت جاری کی جائیں تاکہ عام لوگوں کی پریشانی کم ہو سکے ۔